گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن: مزید 216 کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے

Published On 30 November,2023 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، مزید 216 گیس کنکشن منقطع کر دیئے، 287 انڈر بلنگ کیسز اندراج اور پروسیس کر دیئے گئے، جبکہ6 کروڑ 90لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع کئے، 21 انڈر بلنگ کیسز بھی پروسیس اور اندراج کئے، 6 کروڑ 16 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 کنکشن منقطع کئے گئے اور 40 ہزارکے جرمانے بھی عائد کئے گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 کنکشن منقطع کئے گئے، راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے گئے۔

شیخوپورہ میں غیرقانونی استعمال پر 43 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5 کنکشن منقطع کئے گئے اور 46 انڈر بلنگ کیسز پروسیس، اندراج ہوئے جبکہ 45 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے، ٹیم نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کنکشن منقطع کئے اور 3 لاکھ کے جرمانے کئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 109انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے اور 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے، گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹی گئیں۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 62 کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 32انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے، 21 لاکھ 10 ہزارکے جرمانے عائد کر دیئے، ٹیم نے کارروائی کے دوران تین ایف آئی آر بھی کاٹیں۔

ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئے، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 اور 10 انڈر بلنگ کیسز اندراج کئے، مزید 1 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی کئے گئے۔

گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا، سرگودھا میں گیس کےغیر قانونی استعمال پر 5 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 8 کنکشن منقطع کئے گئے اور 69 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، ٹیم نے کارروائی کے دوران 1 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے۔