پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی کامیابی کے بعد زبردست گراوٹ کا شکار

Published On 13 December,2023 04:52 pm

کراچی : (دنیانیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی کامیابی کے بعد زبردست گراوٹ، ہنڈرڈ انڈیکس 1146 پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 10 ہفتے کی تیزی کے بعد شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک ہی دن میں 1146 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا۔

قبل ازیں آج صبح کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

ایک موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 67 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔