کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 11 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 305 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ہی دن میں 1146 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔