سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 21 December,2023 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوبارہ بہتری دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 246 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 694 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 328 پوائنٹس کمی کیساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 61 کروڑ 61 لاکھ 27 ہزار 419 روپے مالیت کے 52 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار 317 شیئرز کا لین دین ہوا۔