سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Published On 05 January,2024 06:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کی کمی ریاکرڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 515 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 80 کروڑ 10 لاکھ 19 ہزار 978 روپے مالیت کے 71 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار 345 شیئرز کا لین دین ہوا۔