سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام بھی منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 567 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 97کروڑ 57 لاکھ 73 ہزار 428 روپے مالیت کے 24 کروڑ 92 لاکھ 57 ہزار 124 شیئرز کا لین دین ہوا۔