اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 257 روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے 39 پیسے تھی۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں کا اعلان فروری 2024 کیلئے کیا گیا ہے۔