سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Published On 11 March,2024 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 38 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 755 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 17 کروڑ 28 لاکھ 38 ہزار 502 روپے مالیت کے 25 کروڑ 16 لاکھ 28 ہزار 283 شیئرز کا لین دین ہوا۔