سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 381 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 906 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 525 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 94 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار 74 روپے مالیت کے 13 کروڑ 71 لاکھ 46 ہزار 538 شیئرز کا لین دین ہوا۔