پائپ لائن کی مرمت، بلوچستان کے 10 اضلاع میں گیس کی فراہمی بند

پائپ لائن کی مرمت، بلوچستان کے 10 اضلاع میں گیس کی فراہمی بند

گیس کی بندش کے حوالے سے ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے صبح 6 سے دوپہر 1 بجے تک بند ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ پشین، زیارت، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، سبی، ہیل پٹ اور بھاگ میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہیار اور اوستہ محمد میں بھی گیس بند رہے گی۔