عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا، بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی

عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا، بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل کے بلوں میں کی جائیں گیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔