کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں عید سے قبل کاروباری روز میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 66 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔