ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.79فیصد کمی

ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.79فیصد کمی

اعدارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 28 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی ، حالیہ ہفتے کے دوران 22 اشائے ضروریہ مہنگی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، چکن لہسن سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں، آلو کی فی کلو قیمت 11 روپے 34 پیسے بڑھی، ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے۔

محکمہ شماریات کے ریکارڈ میں بتایا گیا کہ سات دنوں میں چکن کی فی کلو قیمت میں 53 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 17 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا، جبکہ دال ماش، چینی، مٹن، خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے ۔

دوسری جانب ہفتے کے دوران آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 229 روپے 44 پیسے ، کیلا فی درجن 15 روپے 52 پیسے سستا ہوا،علاوہ ازیں انڈے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ، پیاز، مرچ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران چاول، تازہ دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء کے دام مستحکم رہے۔