اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کو 3 سو ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ ایف بی آر کو 100 ارب روپے تک ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے، رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر 91 سو ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات اکٹھے کرسکتا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کا مجموعی ریونیو ٹارگٹ 9415 ارب روپے مختص ہے، ایف بی آر میں موجودہ غیریقینی کی صورتحال کے باعث ریونیو شارٹ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ کے دوران ایف بی آر نے ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس محصولات اکٹھے کئے ہیں، اپریل سے جون کے دوران ایف بی آر کو ریونیو محصولات شارٹ فال کا خدشہ ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق اپریل کیلئے ریونیو محصولات کا ہدف 700 ارب روپے سے زائد مختص کیا گیا تھا۔