اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024ء کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی، ایئر سیال کو چین، ملائشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ایئر سیال کو منظوری نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023ء اور ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔