اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد تک رہنے جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 12.5 فیصد تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں برآمدات 34 ارب 41 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہیں، ساتھ ہی سال 2024-25 میں درآمدات 60 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔