وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

Published On 13 May,2024 08:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔

 

دونوں رہنماؤں کے دوران ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارت کے حجم میں 5 ارب ڈالر تک کے اضافے کی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں معاشی تعاون میں مزید وسعت کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔