عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے سے مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

Published On 16 May,2024 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2390 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کے اضافے سے 2730 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59 روپے کے اضافے سے 2340.53 روپے کی سطح پر آگئی۔