کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 159 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 74 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔