اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔