پی آئی اے میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952 کا نفاذ

پی آئی اے میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952 کا نفاذ

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت کوئی ملازم کام سے منع نہیں کر سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ملازمین کے کام چھوڑ کر یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی قید با مشقت کی سزا ہوگی۔