اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے نان فائلرز کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔
ذرائع کے مطابق 7 ہزار 167 افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر ان کی موبائل سمز بحال کر دی گئی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہوا تھا۔