کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 2287 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی۔