کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔