حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.39 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور کمی کے بعد قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر جبکہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔