روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

Published On 01 August,2024 07:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔