کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی آج پیش کی جائے گی، 12 ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شرح سود 19.50 فیصد پر ہے، سرمایہ کار شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کررہے ہیں، سٹیٹ بینک کی زرعی پالیسی کمیٹی آج معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گی، اگست 2024ء میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک آگئی۔
اگست 2024ء میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی، اگست 2023ء میں مہنگائی کی شرح 27.38 فیصد رہی تھی۔