بی آر ٹی بس سروس کے ایکسپریس روٹس کا کرایہ 55روپے مقرر

بی آر ٹی بس سروس کے ایکسپریس روٹس کا کرایہ 55روپے مقرر

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ مسافر بی آر ٹی بس میں ایک سٹاپ سفر کریں یا کئی اب 55 روپے ادا کریں گا، کرایہ ای آر 09، 10، 12 اور 16 بسوں کا بڑھایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کرایہ بڑھانے کا مقصد ڈائریکٹ روٹس والی بسوں میں رش کو کم کرنا ہے، کوئی ایک سٹاپ کا سفر کریں یا متعدد اب برابر کرایہ مقرر کردیا۔

ٹرانس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3 اکتوبر سے ہوگا۔