ایس سی او کانفرنس :پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

Published On 12 October,2024 08:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔