اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے بولی دہندہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
بولی دہندہ نے وزیر اعظم کو شکایت کی کہ اسے ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی بولی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کی تحقیقات کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری وزارت تجارت اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔