اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔
فیڈرل بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی ، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تمام دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے، فیڈرل بورڈ کے طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔