بلو چستان حکومت کا 3700 غیر فعال سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ

Published On 01 October,2024 12:05 am

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے کے3700غیر فعال سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ تعلیم بلو چستان کے مطابق یہ سکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں ،محکمہ تعلیم اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرے گا ، اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پشین اور آواران میں 40بند سکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کرلی۔