لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لئے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اگنائٹ، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے تعاون سے یو سی پی میں تین روزہ ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی کی ہینڈ آن ورکشاپ منعقد ہوئی، ورکشاپ میں یو سی پی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوسرے روز طلبا و طالبات کو سائبر سکیورٹی کی ایڈوانس ٹریننگ فراہم کی گئی، ٹرینرز کی جانب سے طلبا و طالبات میں مختلف چیلنجز اور کوئزمقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔
ٹریلیم انفارمیشن سکیورٹی سسٹم کے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سپروائزر عبدالرحمان اور منیجر آئی ٹی اگنائٹ اورنگزیب راؤ کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کو ویب ایپلی کیشن اٹیک کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، سٹوڈنٹس کو مختلف سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔
طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ ورکشاپ میں ٹرینرز کی جانب سے جو چیلنجز اور کوئز دیئے جاتے ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔