پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی بارے خبریں بے بنیاد قرار

Published On 23 September,2024 11:24 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) گورنر ہاؤس کی جانب سے پنجاب کی کسی بھی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کی تردید کردی گئی۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کسی بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے پاس 13 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سمریاں موجود ہیں اور کسی بھی سمری پردستخط نہیں کیے گئے۔

قبل ازیں ڈیڑھ سال کے بعد پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔