لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے چھٹیوں کے حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تعطیلات کے دوران کسی بھی سرکاری یا نجی سکول کے کھلنے پر پابندی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں سکول کھولنے پر سخت کارروائی ہوگی، خلاف ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی و تادیبی ایکشن کیا جائے گا، اسسٹنٹ و ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر میں سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



