چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ کا معلوماتی دورہ

Published On 31 December,2025 06:05 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دورہ کیا۔

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلبہ نے پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک معلوماتی اور یادگار دن گزارا، اس موقع پر طلبہ نے خیرپور ٹامیوالی فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

طلبہ کو ٹینک فائر، جدید ہتھیاروں کے عملی مظاہرے اورعسکری سازوسامان کا براہِ راست مشاہدہ کروایا گیا۔

یونیورسٹی طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید دفاعی صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

طلبہ نے پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس تجربہ کو نہایت متاثر کن قرار دیا۔

اس موقع پرطلبہ نے معرکہ حق (آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص) کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

طلبہ و طالبات نے قومی ترقی و دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔