لاہور:(دنیا نیوز)پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی، ڈاکٹر محمد علی شاہ کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیال رہے دو سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں عارضی وائس چانسلر تعینات تھے ، جس سے یونیورسٹی کے امور میں طلبہ اور سٹاف کو مختلف مسائل کا سامنا تھا۔
دوسری جانب ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر امجد شجاع یونیورسٹی آف گجرات ،ڈاکٹر عنایت اللہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ، ڈاکٹر عامر اعظم خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز تعینات ہوئے۔
اسی طرح ڈاکٹر عاکفو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔