پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

Published On 23 October,2024 10:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 86 ہزار 466 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بدستور کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی 9 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.65 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔