آئی ایم ایف نے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کی منظوری دے دی

Published On 08 November,2024 06:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کے بجلی سہولت پیکیج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پیکیج کے اطلاق کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اجازت لی گئی تھی، آئی ایم ایف اگر اجازت نہ دیتا تو توانائی پیکیج کا اعلان نہیں کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی پیکیج کے تحت دیے گئے ریلیف پر بجٹ میں مختص رقم سے ایڈجسٹمنٹ ہو گی، پیکیج ریلیف دینے کیلئے وزارت توانائی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بات کی۔

وزارت توانائی کی جانب سےآئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ توانائی پیکیج کے ذریعے ریلیف دینے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا، آئی ایم ایف کیساتھ مدت ختم ہونے پر دوبارہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈسکس کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ریلیف پیکیج کی مدت معیار میں اضافے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی اجازت سے کیا جائے گا۔