ورلڈ بینک نے کراچی کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Published On 13 December,2024 11:29 am

کراچی : (دنیا نیوز) ورلڈبینک نے کراچی میں پانی و سیوریج سروسز میں بہتری کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق پراجیکٹ سے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ، پانی کی تقسیم، پینے کے پانی کی مقدار کو بڑھایا جائے گا، رقم کی منظوری سیکنڈ فیز کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت دی گئی ہے۔

واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد مستفید ہونگے، منصوبے کے تحت کراچی میں کچی آبادی کے تقریباً 5 لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔

کے ڈبلیو ایس سی پراجیکٹ سے 2030 تک 7.5 ملین افراد حفظان صحت کی سروسز حاصل کر سکیں گے۔