واٹر کارپوریشن نے ورلڈ بینک کے اعتراضات دور کردیے، کےفور منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز

واٹر کارپوریشن نے ورلڈ بینک کے اعتراضات دور کردیے، کےفور منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے ماحولیاتی خدشات اور حفاظتی اقدامات پر اعتراضات اٹھائے تھے، یونیورسٹی روڈ پر کےفور آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا تھا، ورلڈ بینک اعتراضات اور روٹ تبدیلی کے باعث منصوبہ عارضی طور پر معطل ہوا۔

کےفور آگمینٹیشن کا آغاز کرکے 10 نومبر کو ہدف مقرر کیا گیا تھا، اردو یونیورسٹی سے حسن سکوائر تک 2.7 کلو میٹر لائنیں بچھنی تھیں، ذرائع کے مطابق منصوبے کا صرف 10 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزائن تبدیلی کے بعد ایک ٹریک پر لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کےفور منصوبے میں بڑی قطر کی پانی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں۔