سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

Published On 26 December,2024 08:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 12.08 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11.85 ارب ڈالر پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.51 ارب ڈالر پر آگئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 26.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 16.63 ارب ڈالر سے کم ہوکر 16.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔