ڈاکٹر مصدق ملک کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، خیریت دریافت کی

Published On 26 December,2024 07:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی۔

 

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی، مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔