لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 15 میں سے 10 بورڈ کہہ رہے ہیں وزارت تعلیم کے ساتھ رہنا ہے، مولانا فضل الرحمان شروع سے ہی 10 بورڈز کو تسلیم نہیں کر رہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سب کا متفقہ مطالبہ تھا مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کےساتھ ہونی چاہئے، 2019 میں وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا اتفاق ہو گیا تھا۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس تعلیم دیتے ہیں تو انہیں وزارت تعلیم کے ساتھ رہنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کے مدارس وزارت صنعت کے ساتھ وابستہ ہوں گے تو ایک مذاق ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 30 لاکھ طلبا کا مستقبل ہے اسے سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، ہمیں مولانا اور اتحاد تنظیمات کے ساتھ بیٹھنے پر اعتراض نہیں، مولانا فضل الرحمان دوسروں کا حق بھی تسلیم کر لیں، ہمارا نظام چلنے دیں مولانا کے مدارس کو وزارت صنعت سے وابستہ کر دیں۔