پاکستان میں سونا مزید ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کیساتھ 2652 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہوگئی۔