سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، مزید 1300 روپے فی تولہ مہنگا

سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، مزید 1300 روپے فی تولہ مہنگا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالرز اضافے کیساتھ 2665 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی۔