عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 14 January,2025 07:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کی سطح پر آگئی۔