پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد کاروبار میں مثبت رجحان

Published On 30 January,2025 10:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3 روز کی مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بہتری دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 438 پوائنٹس کی حد کو چھوگیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے، ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔