زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف

Published On 26 February,2025 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ والے صارفین کو بھی ملے گا، پاور ڈویژن نے اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھ دیا۔

جون 2015 سے 300 یونٹ والے صارفین کیلئے ماہانہ ایف سی اے میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویلوں کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کر دی گئی تھی۔

فیول کاسٹ میں کمی سے زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ والے صارفین کے بلوں میں مزید کمی آئے گی۔