آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس

Published On 03 March,2025 07:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لینے پر اتفاق ہوا۔

خیال رہے اس قبل مصدق ملک نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔